iqrar ul hassan ki teesri shadi ki tasdeeq

اینکراقرارالحسن بھی بارش میں پھنس گئے۔۔

شہر قائد میں شدید بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی اربن فلڈنگ سے پورا شہر ہی ڈوبا ہوا ہے، ایسے میں لوگوں کی مدد کرنے کیلئے اینکر پرسن اقرار الحسن نے ٹرک سروس شروع کی لیکن بارش اتنی زیادہ ہوئی کہ وہ خود بھی پھنس گئے۔اقرار الحسن نے ٹوئٹر پر چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی ڈیفنس کے گھروں میں کام کرنے والے لوگوں کی اکثریت کا تعلق اختر آباد اور قیوم آباد سے ہے۔ بارش میں ان لوگوں کو گھروں تک پہنچانے کیلئے انہوں نے ٹرک سروس شروع کی تھی لیکن بارش اتنی زیادہ برس رہی ہے کہ انہیں مجبوراً ٹرک کو روکنا پڑا ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارشیں اس لیے زیادہ ہورہی ہیں کیونکہ وہ بارشیں برسانے والے سسٹم کے درمیان میں آگیا ہے جبکہ بارش برسانے والے بادلوں کی اونچائی بھی روٹین سے ہٹ کر 35 سے 40 ہزار فٹ ہے جس کی وجہ سے موسلادھار اور نان سٹاپ بارش برس رہی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں