880

عامر لیاقت نے بول گروپ جوائن کر لیا

مبینہ تیسری بیوی کے تنازع پر ایکسپریس سے فارغ کئے جانے والے اینکر عامرلیاقت نے ایک بار پھر بول گروپ جوائن کرلیا ہے، پپو کا کہنا ہے کہ اس بار ان کا نیوز یا کسی کرنٹ افیئر پروگرام سے کوئی تعلق نہیں ہوگا بلکہ وہ بول انٹرٹینمنٹ پر گیم شوکریں گے۔۔ چیمپئن کے نام سے یہ گیم شو پہلے وقار ذکا ہوسٹ کرتے تھے اب ان کی جگہ عامر لیاقت کو لیاگیا ہے۔۔ بول کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں صرف گیم شو تک محدود رکھاجائے گا۔ گزشتہ ہفتے ڈیل پر دستخط ہوگئے ہیں۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ پچھلی بار عامر لیاقت جس پیکیج پر بول گروپ گئے تھے اور وہاں سے پروگرام ایسے نہیں چلے گا میں دیگر میڈیا مالکان کی عزتوں کی دھجیاں بکھیرتے تھے اب اس سے کہیں کم پیکیج دیاگیا ہے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں