ghar chalane keliye makeup surgery clinic khola hai

عامر لیاقت کو خود ان کے فیصلوں سے نقصان پہنچا۔۔

ٹی وی میزبان شائشتہ لودھی نے عامر لیاقت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کچھ غلط فیصلوں نے انہیں بہت نقصان پہنچایا۔شائستہ لودھی نے معروف اینکر پرسن وسیم بادامی کے ہمراہ ایکسپریس کے پروگرام ’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے چند سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔پروگرام کے دوران میزبان کی جانب سے ایک حصے کے دوران مہمانوں کو پرچی دی جاتی جس پر موجود نام سے متعلق انہیں کوئی ایک مشورہ دینا ہوتا ہے۔ شائستہ لودھی نے ایک پرچی اٹھائی تو اس پر معروف میزبان اور مذہبی اسکالر عامر لیاقت حسین کا نام موجود تھا۔شائشتہ لودھی نے کہا کہ عامر لیاقت بہت ٹیلنٹڈ ہیں لیکن ان کے کچھ فیصلوں نے انہیں بہت نقصان پہنچایا جس پر وسیم بادامی نے فوراً پوچھا انہیں کس قسم کے فیصلوں نے اور کس قسم کا نقصان پہنچایا۔جس پر سابق مارننگ شو ہوسٹ نے جواب دیا کہ ان کے بار بار چینل بدلنے کے فیصلے نے ان کے کیریئر، شہرت اور پروگرامز کو نقصان پہنچایا۔ وسیم بادامی نے کہا کہ عامر لیاقت کمال آدمی ہیں اور بہت اچھے انسان ہیں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں