bushra iqbal ka sabiq shohar ko khiraj e aqeeda 452

عامرلیاقت کی جائیداد کا تنازع ہے، پولیس رپورٹ۔۔

عامر لیاقت کے قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران ایس ایچ او بریگیڈ کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کروادیا گیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  کراچی شرقی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ایس ایچ او نے جواب میں کہا کہ درخواست گزار دانیہ شاہ اور گواہان کا بیان قلم بند کرکے جائزہ لیا ہے، عامر لیاقت حسین کی جائیداد کی تقسیم  کا تنازع ہے۔ایس ایچ او بریگیڈ نے اپنے جواب میں کہا کہ ملازمین نے پراپرٹی کے تنازع سے انکار کیا ہے۔درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عامر لیاقت کا قتل ہوا ہے مقدمہ درج کیا جائے۔عدالت نے فریقین کے وکلاء سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں