Amir Liaquat for sale

عامر لیاقت برائے فروخت۔۔۔

عوامی اینکر دوسری شادی کے بعد گھر بیٹھے ہیں اور کسی چینل پہ نہیں آرہے۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے دبئی کی ایک ٹیلنٹ کمپنی “ایکشن کنسلٹنسی” کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔ پپو کے مطابق اس معاہدے کے تحت عوامی اینکر نے اپنے تمام رائٹس مذکورہ کمپنی کو دے دیئے ہیں۔۔ ایکشن کنسلٹنسی کے چیف ایگزیکیٹیو پارٹنر حامد حسین آج کل کراچی میں مختلف چینلز کے دفاتر میں دیکھے جارہے ہیں تاکہ رمضان ٹرانسمیشن کے لئے عامر لیاقت کو کسی چینل میں ایڈجسٹ کراسکیں۔۔پپو کا کہنا ہے کہ حیران کن بات یہ ہے کہ وہ عامر لیاقت جو رمضان ٹرانسمیشن کا بانی اور بے تاج بادشاہ تھا اب ایک ٹیلنٹ کمپنی کا محتاج ہوچکا ہے، پپو کے مطابق معاہدے میں عوامی اینکر کی ٹیم کا کہیں بھی ذکر نہیں۔۔ ان کی ایک بڑی ٹیم ہمیشہ ہر چینل میں ان کے ساتھ ہوتی ہے اور اس ٹیم کی بڑی تعداد بیروزگاری کا شکار ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ ایکشن کنسلٹنسی اب تک عامر لیاقت کو بیچنے میں ناکام رہی ہے کیونکہ چینل کے ذمہ داران ٹیلنٹ کمپنی سے اس بات کی ضمانت لے رہے ہیں کہ عامر لیاقت ایکشن کنسلٹنسی سے وفا کرے گا اور معاہدہ نہیں توڑے گا۔۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں