denial pearl qatal case markazi mulzim ki rihai keliye nazar saani appeal samaat keliye muqarrar

امریکی صحافی قتل کیس،نظربندی چیلنج۔۔

سندھ ہائیکورٹ میں امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزم احمد عمر شیخ اور دیگر ملزمان کی جانب سے نظر بندی کا دوسرا نوٹیفکیشن بھی چیلنج کردیا گیا۔ عدالت نے درخواست پر پراسکیوٹر جنرل سندھ اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے فریقین سے 20 اگست کو جواب طلب کرلیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سندھ حکومت نے بریت کے باوجود ملزمان احمد عمر سعید،فہد نسیم ،سلمان ثاقب اور شیخ محمد کو فورتھ شیڈول کے تحت نظر بند کردیا تھا، فورتھ شیڈول کی مدت پوری ہونے کے یکم جولائی کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کی سیکشن  کے تحت تین ماہ کے لئے نظر بند کردیا، ملزمان 20 سال سے جیل میں ہیں نظر بند رکھنا نا انصافی ہے، محکمہ داخلہ کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے، ملزمان کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں