سندھ ہائیکورٹ نے امریکی صحافی ڈینئیل پرل قتل کیس میں بریت کے باوجود ملزمان کی نظر بندی پر آئی جی، اے آئی جی ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور دیگر حکام کو فوری طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں امریکی صحافی ڈینئیل پرل قتل کیس میں احمد عمر شیخ اور دیگر ملزمان کی نظربندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،بریت کے باوجود ملزمان کو نظر بند رکھنے پر سندھ ہائیکورٹ برہم ہو گئی ،عدالت نے آئی جی، اے آئی جی ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور دیگر حکام کو فوری طلب کرلیا۔جسٹس کے کے آغا نے کہاکہ کیا ملک کو بنانا ری پبلک بناناچاہتے ہیں،کس قانون اور جرم میں چاروں افراد کو نظربند رکھا گیا ہے؟، عدالت نے کہاکہ آئی جی سندھ اور دیگرپیش ہو کر وضاحت کریں ۔

Facebook Comments
