denial pearl qatal case markazi mulzim ki rihai keliye nazar saani appeal samaat keliye muqarrar 294

امریکی صحافی قتل کیس، ایک ماہ کیلئے ملتوی۔۔

عدالت عظمیٰ نے امریکن صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کے مقدمہ میں سندھ ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ کی جانب سے سزائے عمر قید کے تین ملزمان فہد سلیم،سلمان ثاقب اورشیخ محمد عادل کو بری کردینے جبکہ چوتھے ملزم عمر سعید شیخ کی سزائے موت کو سات سال قید میں تبدیل کردینے کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی حکومت سندھ اور دیگر فریقین کی اپیلوں کی سماعت کے دوران سندھ حکومت کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی التواء کی درخواست پر کیس کی مزید سماعت 4 ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں