american sahafi ne visa na karne ko challenge kardia

امریکی صحافی کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست۔۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کو سنتھیا رچی کے خلاف پیپلزپارٹی کی درخواست کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت داخلہ قانون کو مدنظر رکھ کر درخواست کا فیصلہ کرے،وزارت داخلہ درخواست پر فیصلے کے بعد کاپی عدالت میں جمع کرائے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جوائنٹ سیکرٹری داخلہ سے استفسار کیا کہ کچھ رولز ریگولیشنز ہوں گے ضابطہ اخلاق کیا ہے؟۔ضابطہ اخلاق کے حوالے سے جوائنٹ سیکرٹری کی جانب سے لاعلمی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے آپ مکمل تیار نہیں یا آپ کو معلومات ہی نہیں۔ پیپلز پارٹی کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی ،پیپلز پارٹی نے ویزہ میعاد ختم ہونے پر سنتھیا رچی کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست دائر کی تھی ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں