امریکی خاتون سینتھیا ڈی رچی نے سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے اسلام آباد کی مقامی عدالت سے رجوع کرلیا جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے تھانہ سیکریٹریٹ پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 جون تک جواب طلب کرلیا۔امریکی خاتون نے ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ رحمان ملک کی طرف سے جان کو خطرہ لاحق ہے، رحمان ملک، یوسف رضا گیلانی اور پیپلز پارٹی کے دیگر لوگ ہراساں کررہے ہیں، قانونی کاروائی کے لیے مقدمہ اندراج کی درخواست دی لیکن پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا،استدعا ہےکہ عدالت رحمن ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کاحکم دے۔ اس درخواست پر عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 جون تک جواب طلب کرلیا۔واضح رہے قبل ازیں سنتھیارچی نے تھانہ سیکریٹریٹ میں رحمان ملک کے خلاف درخواست دی تھی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا تھا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ رحمان ملک اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے مجھے دھمکا رہے ہیں۔دوسری طرف اسلام آبادکی سیشن عدالت نے امریکی شہری سنتھیارچی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کردی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا پرالزامات پر کارروائی کااختیار ایف آئی اے کو ہے پولیس کو نہیں ،آئین کے مطابق ایک ہی جرم کی دو ایف آئی آرز درج نہیں کی جاسکتی ۔قبل ازیں اسلام آباد کی سیشن عدالت میں امریکی شہری سنتھیاڈی رچی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت ہوئی ،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ سنتھیا کی جانب سے2مرتبہ وزیراعظم رہنے والی بینظیربھٹوکیخلاف نازیبا ٹوئٹس کیے گئے،سنتھیا پر جو الزامات لگائے گئے،اس نے انکار نہیں کیا۔وکیل درخواست گزارنے کہاکہ پولیس رپورٹ میں کہاگیاکہ سنتھیاامریکامیں مقیم ہے،پولیس نے اپنی رپورٹ میں عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی،عدالت سنتھیا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے۔وکیل سنتھیا ڈی رچی نے کہاکہ سنتھیا نے اپنے حق کیلئے آواز اٹھائی ہے،ایڈیشنل سیشن جج نے پیپلزپارٹی کے کارکن وقاص عباسی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے پیپلزپارٹی کے رکن کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا،سیشن عدالت نے سنتھیا رچی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کردی ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا پرالزامات پر کارروائی کااختیار ایف آئی اے کو ہے پولیس کو نہیں ،آئین کے مطابق ایک ہی جرم کی دو ایف آئی آرز درج نہیں کی جاسکتی ۔

