american khatoon sahafi ke khilaaf rehman malik ki appeal khaarij

امریکی صحافی کے ویزے سے آگاہ کیاجائے،ہائی کورٹ۔۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کو سنتھیا رچی کے خلاف درخواست کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت داخلہ 15جولائی تک فیصلہ کرکے عدالت کو آگاہ کرے، وزارت داخلہ قانون کو مدنظر رکھ کر درخواست کا فیصلہ کرے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے ویزہ کی معیاد ختم ہونے پر سنتھیا رچی کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست دائر کی ہے،وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ جبکہ پٹیشنر کے وکیل لطیف کھوسہ پیش ہوئے ، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفار کیاکہ وزارت داخلہ نے کیا آرڈر پاس کیا ہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ پٹیشنر کی طرف سے وزارت داخلہ میں آٹھ جولائی کو کوئی پیش نہیں ہوا، آٹھ جولائی کو فریقین کو طلب کیا تھا لیکن پٹیشنر کی طرف سے کوئی پیش نہیں ہوا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں