american khatoon sahafi ilzamaat na kar sakein

امریکی صحافی کے خلاف عدالت میں کیس دائر۔۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعظم بینظیربھٹو کے خلاف توہین آمیز ٹوئٹ کرنے والی امریکی خاتون کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب کرلیا۔اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج عابدہ سجاد نے سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل چوہدری زاہد آصف نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان میں مقیم امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی نے ٹوئٹر پر بےنظیربھٹو کے خلاف توہین آمیز الفاظ تحریرکیے اور بیہودہ تبصرہ کیا۔درخواست گزار کے وکیل کے مطابق پولیس امریکی خاتون کےخلاف مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے۔اس حوالے سے عدالت نے پولیس حکام سے 8 جون تک جواب طلب کر لیاہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں