امریکی صحافی سنتھیارچی نے یوسف رضا گیلانی کو 12 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا،سنتھیا ڈی رچی نے ناصر عظیم خان ایڈووکیٹ کے ذریعے لیگل نوٹس بھجوایا۔امریکی صحافی سنتھیا ڈی رچی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا پر پیپلزپارٹی کے میڈیا سیل کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے، یوسف رضا گیلانی اپنے الزامات پرمعافی مانگیں اور 12 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں، مجھے قومی اور بین الاقوامی سطح پر بدنام کیا گیا، لیگل نوٹس میں کہاگیا ہے کہ 14 دن میں اپنے الزامات پر معافی نا مانگی توقانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ ناصرعظیم خان ایڈووکیٹ نے کہاکہ اپنے موکل کی اجازت سے یوسف رضا گیلانی کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے۔
سنتھیا ڈی رچی نے اب پیپلز پارٹی کے خلاف قانونی چارہ جوئی پر آنے والے اخراجات کی ادائیگی کیلئے اپنے چاہنے والوں سے مدد مانگ لی ہے اور عطیات دینے کی اپیل کی ہے ۔ سنتھیا ڈی رچی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”پیپلز پارٹی ، رحمان ملک ، سابق وزیراعظم گیلانی کیخلاف قانونی جنگ لڑنا آسان نہیں ہو گا ، قانونی اخراجات کے بلز ان لوگوں کیلئے موجود ہوں گے جو میری اس جنگ میں مدد کرنا چاہتے ہیں ۔سنتھیا ڈی رچی نے چندہ دینے کا ارادہ رکھنے والے افراد کی آسانی کیلئے پاکستان میں اپنے بینک اکاﺅنٹ کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جبکہ اس کے علاوہ انہوں نے بیرون ملک سے مدد کرنے والوں کیلئے ” پے پال“ کا اکاﺅنٹ بھی جاری کیا ہے ۔سنتھیا کا کہناتھاکہ آپ کے تعاون کا شکریہ ۔
