american council hakaam ki adalat talbi

امریکی سفارتخانے کا امریکی صحافی کے لئے نوکمنٹس۔۔

امریکی شہری سینتھیا رچی کا وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو دیا گیا تحریری بیان سامنے آگیا۔سینتھیا رچی کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ دس سال سے پاکستان میں ہیں، خیبر پختونخوا حکومت کے لیے محکمہ آرکیالوجی اور مختلف این جی اوز کے لیے کام کرتی ہیں۔امریکی بلاگر نے کہا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے لڑنا نہیں چاہتیں جبکہ پارٹی چیئرمین بلال بھٹو زرداری کو مستقبل میں ایک طاقتور ترین لیڈر کے طور پر دیکھتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایمانداری کی بات ہے کہ وہ بلاول کا مستقبل کے رہنما کے طور پر ڈاکومنٹری میں انٹرویو کرنا چاہتی تھیں۔سینتھیا رچی کا کہنا تھا کہ وہ ایک تحقیقاتی دستاویزی فلم بنا رہی ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان میں مقیم امریکی شہری سنتھیا رچی نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔دوسری طرف امریکی شہری سنتھیا رچی کے معاملے پر امریکی سفارتخانے کا ردعمل سامنے آگیا۔ترجمان نے کہا کہ امریکی سفارتخانہ پاکستان میں تمام امریکیوں کو مناسب خدمات اور سپورٹ فراہم کرتا ہے۔امریکی سفارت خانے نے کہا کہ پاکستان میں ذاتی حیثیت میں مقیم بعض امریکیوں کے معاملات پرتبصرہ نہیں کرسکتے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں