Amber Shami is in trouble

خالی گیا وار، خاتون اینکر کی روایت برقرار

سما نیوز پر نئی خاتون اینکر کا پروگرام۔۔سوال عنبرشمسی کے ساتھ مسلسل ناکامی کا شکار ہے۔۔پیرسے جمعرات پرائم ٹائم رات آٹھ بجے عنبرشمسی کا مقابلہ جیوکے حامد میر، اے آروائی کے کاشف عباسی، دنیا سے کامران شاہد اور ہم نیوز سے ندیم ملک کے ساتھ ہورہا ہے، تمام تجربہ کار اور منجھے ہوئے اینکرز کے سامنے عنبرشمسی اب تک اپنا پروگرام کلک نہیں کراسکیں۔۔عنبرشمسی کے لئے ایک مشکل ٹاسک ہے لیکن وہ اگر اس میں کامیاب ہوگئیں تو پھر یہ ان کے کیرئر کی شروعات بھی ہوسکتا ہے۔۔ اس سے پہلے انہوں نے ڈان نیوز پر پروگرام نیوز وائز رات سات سے آٹھ بجے کیا لیکن وہ پروگرام بھی کامیاب نہ ہوسکا۔۔ ہم نیوز کے مارننگ شو کو ساتھی اینکر کے ساتھ کیا لیکن ہم نیوزکا مارننگ شو بھی دیگر چینلز کے مارننگ شوز کو ٹف ٹائم نہ دے سکا۔۔  اور اب سما پر بھی یہی صورتحال چل رہی ہے، جس پر سما کی انتظامیہ فکر مند ہے ۔۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں