آل پاکستان نیوز ایجنسیز ایسوسی ایشن (اپنا) کے سینئر نائب صدر خالد امین، نائب صدر یاسین مغل اور سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر کا ایک اہم اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں صدر دین محمد درد اور سیکریٹری ارشد گھمن شریک نہ ہوئے۔اجلاس میں باہمی مشاورت کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ آج کے بعد تنظیم کے تمام عہدے فوری طور پر ختم تصور کیے جائیں گے۔اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ آئندہ اجلاس میں تنظیم کے نئے عہدیداروں کا اعلان کیا جائے گا۔اجلاس کے بعد جاری کیے گئے مشترکہ مؤقف میں خالد امین، یاسین مغل اور روحیل اکبر نے کہا کہ تنظیم کے قیام کا بنیادی مقصد ملک بھر کی نیوز ایجنسیوں اور صحافیوں کے مشترکہ مفادات کا تحفظ اور ان کے مسائل کا حل تھا، تاہم اس مقصد پر مؤثر انداز میں کام کرنے کے بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دی گئی، جس کے باعث تنظیم اپنے اصل اہداف سے دور ہوتی چلی گئی۔۔اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ نئے عہدیداروں کے انتخاب تک خالد امین، یاسین مغل اور روحیل اکبر تنظیم کی مشاورتی کمیٹی کے طور پر ذمہ داریاں انجام دیں گے اور تنظیم کی ازسرِ نو تنظیم سازی، مشاورت اور آئندہ لائحہ عمل کی تیاری پر کام کریں گے۔
163
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل