ڈرامہ سیریل ‘میرا دل میرا دشمن’ میں حیرت انگیز اداکاری کرنے والی اداکارہ علیزے شاہ نے خود کو ‘سپر سٹار’ قرار دے دیا ہے۔۔اکثر سوشل میڈیا پر اپنے نت نئے فوٹو شوٹ کی تصویریں شیئر کرکے مداحوں کی تعریفیں سمیٹنے والی ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر ماضی کی اپنی ایک یادگار تصویر پوسٹ کی ۔علیزے شاہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں صرف ایک لفظ‘سپر سٹار’ لکھا جس کے بعد واضح ہو رہا ہے کہ نوجوان اداکارہ نے خود کو سپر سٹار قرار دیا ہے ۔اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے کیپشن میں ہیش ٹیگ کا بھی اضافہ کیا۔انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر علیزے شاہ کے نامور ڈرامہ کے سیٹ کی ہے جو رواں سال ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔

Facebook Comments
