معصوم سے چہرے کی مالک اداکارہ علیزے شاہ کو پاکستان شوبز انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے کئی سال گزر چکے ہیں۔اُنہیں اس انڈسٹری میں نیا بھی نہیں کہا جا سکتا، علیزے شاہ کئی پروجیکٹس میں کام کر کے اداکاری اور پیشہ ورانہ قواعد و ضوابط کو اچھی طرح سے جانتی ہیں پھر بھی اُن کے غیر پیشہ ورانہ رویے سے متعلق ایک اور اسکینڈل سامنے آیا ہے۔معروف اداکارہ علیزے شاہ کے برے روئیے پر پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے شکائت درج کروائی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ادکارہ علیزے شاہ کو اکثر و بیشتر ہی ان کے مبینہ سلوک کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن اس بار یہ شکائت انفرادی حیثیت کے بجائے ایک معروف پروڈکشن ہاؤس کی طرف سے “متحدہ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن” کو جمع کرائی گئی ہے۔ایوریڈی پکچرز نے علیزے شاہ کےخلاف یو پی اے (یونائیٹڈ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن) کو باقاعدہ شکایت درج کراتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ کا رویہ سیٹ پرانتہائی نامناسب ہوتا ہے۔پروڈکشن ہاؤس کے مطابق علیزے شاہ سیٹ پر بہت نخرے دکھاتی ہیں اور ان کا رویہ نامناسب ہے، اداکارہ پروڈکشن ٹیم کوبتائے بغیر ڈرامے کی شوٹنگ درمیان میں ہی چھوڑ کرچلی گئیں۔ایوریڈی پکچرزکی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اداکارہ کے بتائے بغیرجانے کی وجہ سے بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد فنکار علیزے شاہ کے غیر مناسب رویے کے خلاف شکایت کر چکے ہیں جن میں اداکار، پروڈیوسر و ہدایتکار یاسر نواز، اداکارہ زرنش خان اور نوید رضا شامل ہیں۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)