مقبول ترین ماڈل و اداکارہ علیزے گبول کے شوہر، ملک ریاض کے نواسے ملک زوریز نے پہلی بار والدہ سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔ ملک زوریز نے اپنے انسٹا گرام اسٹوری پر فالوورز کو خوشخبری سُناتے ہوئے بتایا ہے کہ ’وہ اور اُن کی اہلیہ جَلد والدین بننے جا رہے ہیں‘۔ان کا کہنا ہے کہ ’میرے بچے کو میری ماں کی مدد یا نام کی ضرورت نہیں ہے‘۔ملک زوریز نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں والدہ سے متعلق لکھا ہے کہ ’میں اپنی نجی زندگی سے متعلق خاموش رہا ہوں لیکن میری والدہ نے بہت سی چیزوں کو میرے لیے اور میری اہلیہ علیزے کے لیے مشکل بنا دیا ہے‘۔انہوں نے لکھا ہے کہ ’ہر کسی کی برداشت کی ایک حد ہوتی ہے، میری بیوی ایک ایسے اقدام پر تنقید کا شکار رہی ہے جس کا ہم دونوں نے مل کر فیصلہ کیا تھا، میری پہلی شادی کی ناکامی میں میری دوسری اہلیہ علیزے کا کوئی کردار نہیں ہے، مجھے لگتا ہے کہ میری ذاتی زندگی میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس سے کسی کو کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے‘۔واضح رہے کہ 2021ء کے آغاز میں علیزے گبول نے خاموشی سے ملک زوریز سے دوسری شادی کر لی تھی۔اس سے قبل علیزے گبول اُسامہ نامی شخص کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک تھیں جن سے ان کی ایک بیٹی میرال ہے۔علیزے گبول کی پہلی شادی نامعلوم وجوہات کے باعث ایک سال کے مختصر عرصے میں ہی اختتام پذیر ہوگئی تھی۔
علیزے گبول ماں بننے والی ہیں۔۔
Facebook Comments