hatak izzat case ali zafar adalat mein pesh

علی ظفر پر الزام لگانے والی خاتون نے معافی مانگ لی۔۔

گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا بے بنیاد الزام لگانے والی فیشن بلاگر حمنہ رضا نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ انہوں نے علی ظفر پر جھوٹا الزام ایک غلط فہمی کی بنیاد پر لگایا۔حمنہ رضا نے ایک معافی نامے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے علی ظفر سے معذرت کی، حمنہ کے مطابق 19 اپریل 2018ء کو میشا شفیع کے علی ظفر پر الزامات کے بعد انہوں نے بھی ان کی تائید میں ٹوئٹس کئے اور اداکار پر جھوٹے الزامات لگائے۔حمنہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے ٹوئٹس میں کہا تھا کہ بطور مداح میں نے علی ظفر کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے کچھ غیر آرام دہ محسوس کیا، اپنے اس ٹوئٹ کی وضاحت میں انہوں نے لکھا کہ اس وقت میں کچھ الجھاؤ کا شکار تھی اور غلط فہمی کی بنیاد پر میں نے وہ ٹوئٹ کیا۔فیشن بلاگر نے لکھا کہ ’میری اس لاپرواہی نے اداکار کی ساکھ کو متاثر کیا، انہیں ذہنی پریشانی میں مبتلا کیا اور اہل خانہ کو بھی تکلیف پہنچی جس کے لیے میں تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں۔حمنہ رضا نے لکھا کہ آئندہ وہ سوشل میڈیا جیسے پلیٹ فارم پر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے سے گریز کریں گی۔اپنے پیغام کے آخر میں حمنہ نے علی ظفر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔علی ظفر نے حمنہ کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’پبلک پلیٹ فارم پر یوں برملا معافی مانگنا عام طور پر کمزوری کی علامت سمجھا جاتا ہے حالانکہ یہ باہمت اور خوبصورت لوگوں کا فعل ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں