mere punjabi lehjay par log mazaq urate the

علی ظفرکیس، عفت عمر کی عدالت میں پیشی۔۔

علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع پر کیے جانے والے ہتک عزت کے دعوی پر کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی گئی، اداکارہ عفت عمر نے کمرہ عدالت میں کہا کہ جرح نہ کی جائے وہ کراچی سے آئی ہیں تھکاوٹ کا شکار ہیں ۔لاہورسیشن کورٹ میں علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع پر کیے جانے والے ہتک عزت کے دعوی پرسماعت ہوئی،عدالت میں ادکارہ عفت عمر بطور میشا شفیع کے گواہ کے پیش ہوئیں۔انہوں نے عدالت بیان پر جرح نہ کرنے کی استدعا کردی اور کمرۂ عدالت میں کہا کہ ابھی کراچی سے آئی ہوں ، تھکاوٹ کا شکار ہوں۔ایڈیشنل سیشن جج امیتاز علی نے علی ظفر کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں