Ali Mohammad Khan

میڈیا مالکان کو وزیرمملکت پارلیمانی امور کی وارننگ۔۔

وزیر مملکت پارلیمانی امور ، علی محمد خان  کا کہنا ہے کہ میڈیا مالکان کو عید سے پہلے تمام واجبات کلیئر کرنا لازم ہوں گے۔۔ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو عید سے قبل تمام تنخواہیں کلیئر نہیں کی گئیں تو سرکاری اشتہارات کے پیسے روک دیں گے۔۔اس حوالے سے مشیر اطلاعات اور وزارت اطلاعات کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔۔قومی اسمبلی میں ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت یقینی بنائے گی کہ کارکن صحافیوں کو عید سے پہلے تنخواہیں ادا ہوجائیں۔۔ میڈیا مالکان کو اشتہارات کی مد میں اسی صورت چیکس ملیں گے اگر وہ اپنے ورکرز کو ادائیگی کریں گے۔۔صحافی اپنی جانوں پر کھیل کر اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔۔صحافیوں کے مسائل کے حل پر حکومت اور اپوزیشن میں کوئی اختلاف نہیں۔۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں