pemra ki pabandi challenge karne ka aelan

اخبارفروشوں کو آسان شرائط پر قرض دینےکا اعلان۔۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا کہ اخبار فروشوں کو کاروبار جاری رکھنے کے لئے آسان شرائط پر قرض دیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے تاحیات سیکرٹری جنرل ٹکا خان سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر ٹکا خان نے وفاقی وزیر اطلاعات کے ساتھ اخبار فروشوں کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں پانچ ہزار کے قریب اخبار فروشوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے ۔ اس سلسلے میں ہم حکومت وقت سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں اخبار فروشوں کے ساتھ تعاون کر ے گی۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ اخبار فروشوں کو انتہائی آسان شرائط پر قرض فراہم کرے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اخبار فروش محنت کش طبقہ ہے ۔ وزیراعظم پاکستان کا مشن ہی کمزور اور ضرورت مند لوگو ں کی مدد کرنا ہے ۔ اخبار فروشوں کو کاروبار جاری رکھنے کے لئے آسان شرائط پر قرض دیں گے ۔ اخبار فروشوں کے مسائل حل کرنا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ اخبار فروش برادری کو مایوس نہیں ہونے دیں گے ۔ ٹکا خان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیراطلاعات کے ساتھ ملاقات انتہائی مثبت رہی۔ آج میں دوبارہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چو دھری سے ملاقات کروں گا، متاثرہ اخبار فروشوں کی باقاعدہ تحریری لسٹ بھی پیش کروں گا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں