لیک آڈیو میں اجمل وزیر سے گفتگو کرنے والے ثاقب بٹ نے کہاہے کہ آڈیو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہاہے، میں نے اجمل وزیر کوکمیشن کی آفر نہیں کی ،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بلائے ہم اپنا موقف پیش کریں گے ۔ثاقب بٹ نے جی این این سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اجمل وزیر کو آج تک کبھی کمیشن نہیں دیا،اجمل وزیر سے پروڈکشن کے معاملات پر بات ہو رہی تھی ،اجمل وزیر سے گفتگو ایک فورم پر ہوئی ،گفتگو کے دوران 2 اور لوگ بھی موجود تھے،ثاقب بٹ نے کہاکہ اجمل وزیر سے آڈیو لیک ہونے کے بعد رابطہ ہوا ہے ،12 فیصد رقم کمیشن کی نہیں پروڈکشن کیلئے رکھنے کی بات ہو رہی تھی ، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بلائے ہم اپنا موقف پیش کریں گے ۔

Facebook Comments
