15 saaal se adakari karne wali adkaara ne adakari ki taleem keliye dakhla lelia

عائزہ خان کا انسٹاگرام پر منفرد ریکارڈ۔۔

اداکارہ عائزہ خان کے فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 8 ملین یعنی 80 لاکھ فالوورزہوگئے جس کے بعد وہ انسٹاگرام پر پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بن گئیں۔عائزہ خان سے قبل انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے کا اعزاز اداکارہ ایمن خان کے پاس تھا۔ لیکن اب عائزہ خان نے ایمن خان کو مات دے دی ہے۔ ایمن خان کے انسٹاگرام پر اس وقت 7.9 ملین یعنی 79 لاکھ فالوورز ہیں اور وہ عائزہ خان سے کچھ ہی فالوورز پیچھے ہیں۔عائزہ خان اور ایمن خان کے علاوہ دیگر پاکستانی اداکاراؤں کے بھی انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے جن میں اداکارہ ماہرہ خان 7 ملین (70 لاکھ) فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ان کے بعد اداکارہ سجل علی ہیں جن کے انسٹاگرام پر6.9 ملین (69 لاکھ)فالوورز ہیں۔ ایمن خان کی بہن منال خان 6.5 ملین (65 لاکھ) فالوورز کے ساتھ پانچویں نمبر پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ ہیں۔

hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں