sahafi ko daakuon ne gun point par loot lia

ایک اور سینئر صحافی لوٹ مار کا شکار۔۔

کراچی پریس کلب کے رکن اور سینئر صحافی نعمت خان کے ساتھ لوٹ مار کی واردات۔۔ ملزمان گاڑی کے شیشے توڑ کر قیمتی کیمرہ، نقدی  اور دیگر اہم دستاویزات لوٹ کر فرار ہوگئے۔۔دریں اثنا  کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے ایک بیان میں نعمت خان کے ساتھ ہونے والی لوٹ مار کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ۔۔کراچی پولیس چیف اور ایس ایس پی ایسٹ کی یقین دہانیوں سے کام نہیں چلے گا ، اس سے قبل بھی سی آر اے کے سینئر ممبر منظر رضوی کو ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔سی آر اے کے ممبر منظر رضوی پر تشدد کرنے والے ملزمان کی نشاندہی کے باوجود پولیس کی جانب سے کارروائی نہ کرنا , کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے ۔آج ایک بار پھر سچل کے علاقے میں سینئر صحافی نعمت خان کے ساتھ لوٹ مار کی واردات میں ملزمان قیمتی کیمرہ نقدی اور دیگر اہم دستاویزات لوٹ کر فرار ہو گئے ۔کراچی پولیس چیف کے نوٹس کے  باوجود منظر رضوی کے ملزمان تو گرفتار نہ ہو سکے اور آج ایک اور سینئر صحافی کے ساتھ لوٹ مار کی واردات نے سچل پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا دیا ہے۔۔سی آر اے نے آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ  سچل کے علاقے میں ہونے والی دونوں وارداتوں میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں