bureau chief loot gya

ایک اور صحافی قتل، آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب۔۔

معروف صحافی صدر پریس کلب شورکوٹ نمائندہ “ایکسپریس نیوز” چوہدری محمد یونس نومی کو نواحی موضع منگن میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او جھنگ کو لواحقین سے فوری رابطے کا حکم دیا ہے ۔۔دوسری جانب  وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے شور کوٹ میں ایکسپریس نیوز کے نمائندے یونس نومی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور  آئی جی پولیس پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ  ملزموں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے اور مقتول کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں