پشاور میں رواں ہفتے میں دوسرے صحافی کو نامعلوم افراد تشدد کا نشانہ بناکر فرار ہوگئے۔۔ اس بار سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی اعجاز احمدخان کو پشاور کے قریب ناردن بائی پاس پر چارسدہ روڈ پر تشدد کا نشانہ بنایاگیا، زخمی صحافی اعجاز احمد نے خزانہ پولیس اسٹیشن میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی۔۔ جرنلزم پاکستان سے بات چیت کرتے ہوئے زخمی اعجاز احمد خان نے بتایاکہ ان کی گاڑی کو مین پشاور چارسدہ روڈ پر سحری کے وقت موٹرسائیکل دو نامعلوم افراد نے روکا، پھر پوچھا کہ کیا کرتے ہو، جب انہیں بتایا کہ وہ اسپورٹس جرنلسٹ ہیں تو ملزمان ان کے سر پر کسی سخت چیز سے وار کرکے نیم بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔۔جنہیں بعد بھی فوری اسپتال پہنچایاگیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔۔ واضح رہے کہ دو روز پہلے ایکسپریس نیوزکے بیوروچیف کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایااور فرار ہوگئے تھے ،اب تک ان ملزمان کو پولیس گرفتار کرنے سے قاصر ہے۔۔
ایک اور صحافی پر حملہ،ملزمان تشدد کےبعد فرار۔۔
Facebook Comments
