aik or model ne career ko khabardaar keh dia

ایک اور ماڈل نے کیرئر کو خیرباد کہہ دیا۔۔

فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ماڈل انعم ملک نے ماڈلنگ کے کیرئیر کو خیرباد کہہ کر دین اسلام کے خاطر زندگی گزارنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ماڈل انعم ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ میرے حجاب پہننے پر آپ سب کے پیار اور حوصلہ افزائی کا شکریہ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ مجھ سے پوچھ رہے کہ آپ نے کیوں ماڈلنگ چھوڑ دی اور حجاب پہننا شروع کر دیا، انشاءاللہ میں اس حوالے سے ضرور بات کروں گی اور آپ سب کو اس سفر کے حوالے سے ضرور بتاو¿ں گی۔انعم ملک نے کہا کہ ابھی میں بے شمار نئی چیزوں کو دریافت کر رہی ہوں اور ان سب چیزوں کے لیے مجھے مزید وقت چاہیے۔ماڈل نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ سے تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں اور اب وہ حجاب میں ہی اپنی تصاویر شیئر کر رہی ہیں۔علاوہ ازیں انعم ملک نے اپنے انسٹاگرام کے بائیو میں لکھا کہ اور اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔خیال رہے کہ ماڈل انعم ملک متعدد معروف برانڈز اور ڈیزائنرز کے ساتھ کام کر چکی ہیں اور ان کے شوہر جبران راحیل میوزیکل آرٹسٹ ہیں۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں