aik or akhbaar band darjano mulazimeen berozgaar

ایک اور اخبار بند، درجنوں ملازمین بیروزگار۔۔

روزنامہ ایث نیوز فیصل آباد کا دفتر اچانک بندکردیاگیا، درجنوں ملازمین بیروزگار ہوگئے اور انہیں  تین ماہ کی تنخواہیں اب تک نہیں مل سکیں۔۔تفصیلات کے مطابق “جانے کی باتیں جانے دو” مہم سے شہرت حاصل کرنے والے رونامہ ایث نیوز کے مالک  اب “پیسوں کی باتیں جانے دو” کے باعث بدنام ہونے لگے ہیں، روزنامہ ایث نیوز کو ایک ماہ قبل اچانک بند کر دیا گیا جس کے باعث درجنوں ملازمین اچانک بے روزگار ہو گئے، دفتر بند ہونے سے قبل ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئی تھی، اور آج تک ملازمین ایث نیوز کے دفتر کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں اور اخبار کے مالک  اور ایم ڈی  ملازمین کو آج کل کا وقت دے کر عید گزارنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔۔جب کہ دوسری طرف غریب ملازمین اور ان کے اہل خانہ فاقہ کشی کا شکار ہیں۔۔  نیوز روم کے ایک ملازم کے مطابق تین ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور پھر ایک ماہ کی بے روزگاری یعنی چار ماہ سے خالی جیب لئے پھر رہے ہیں نہ تو اخبار کو دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے اور نہ ہی سابقہ بقایاجات ادا کیئے جا رہے ہیں جس کے باعث گھر کے چولہے بجھ چکے ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں