sabiq news anchor ne social media se tasaveer delete kardin

ایک اور اداکارہ کا شوبزسے کنارہ کشی کا اعلان۔۔

معروف ماڈل و اداکارہ زینب جمیل نے شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔زینب جمیل نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اعلان کیا کہ وہ اب شوبز سے کنارہ کش ہورہی ہیں۔ وہ آئندہ ماڈلنگ اور اداکاری نہیں کیا کریں گے۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے مجھے قرآن اور حدیث کی طالبہ اور دین اسلام کے بارے میں سیکھنے کیلئے منتخب کیا ہے۔خیال رہے کہ زینب جمیل کو جیو نیوز کے مزاحیہ پروگرام خبرناک سے شہرت ملی تھی۔ اس کے بعد وہ کئی سالوں تک ماڈلنگ اور اداکاری کرتی رہی ہیں ۔ مارچ 2017 میں انہوں نے شادی کی تھی اور اب ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں