247

ایک نیوزمین دو ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی۔۔۔۔

پنجاب یونین آف جرنلسٹس (پی یوجے ) کا ایک اہم اجلاس صدر میاں شاہد ندیم کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں جنرل سیکرٹری قاضی طارق عزیز، فنانس سیکرٹری عدنان لودی، انفارمیشن سیکرٹری حامد خان اور ایگزیکٹو کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈان نیوز سے بر طرف کیے گئے ملازمین اور ایک نیوز کے ملازمین کو گزشتہ دو ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی یو میاں شاہد ندیم نے کہا برطرفیوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر تشویش کا اظہار کیا جنرل سیکرٹری قاضی طارق عزیز نے میڈیا مالکان سے ملازمین کی برطرفیوں اور تنخواہوں کو فوری ادا کرنے اور ملازمین کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں