aik hafte mein doosri adakara ke intekaal ki afwa

ایک ہفتے میں دوسری اداکارہ کے انتقال کی افواہ۔۔

پیر کے روز معروف اداکارہ روبینہ اشرف کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر پھیل گئی، جسے کچھ چینلز نے چلا بھی دیا۔۔ جس کے بعد لیجنڈری اداکارہ روبینہ اشرف کی صاحبزادی مینا طارق نے اپیل کی ہے کہ ان کی والدہ کی صحت کے حوالے سے غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں۔مینا طارق نے کہا کہ ان کی والدہ روبینہ اشرف کی طبیعت بہتر ہے اور وہ تیزی سے صحتیاب ہورہی ہیں، سب سے اپیل ہے کہ ان کی صحت کے حوالے سے غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں۔  مینا طارق نے اپنی والدہ کی جلد صحتیابی کیلئے دعاؤں کی بھی اپیل کی ۔خیال رہے کہ اداکارہ روبینہ اشرف کا 3 جون کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہیں طبیعت خراب ہونے پر کلفٹن کے ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔  طبیعت میں بگاڑ پیدا ہونے پر انہیں اتوار کی رات کو آئی سی یو شفٹ کردیا گیا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں