aaj news mein assignment head HR head bangya

ایک بندہ نہ ہونے سے سارا کام متاثر۔۔

آج نیوز کے ان پٹ ہیڈ کے اغوا اوربازیابی کے دوران آج نیوز کی ایڈیٹوریل پالیسی کی قلعی کھل گئی۔۔ ان پٹ ہیڈ اور سینئر اسائنمنٹ ایڈیٹر نفیس نعیم کے لاپتہ ہونے کے بعد پورا دن  آج نیوز کا اسائمنٹ شیڈول اور ان پٹ ڈیسک شدید متاثر رہا اس دن ویسے ہی خبریں چلانے کے لئے کچھ نہیں تھا اور نفیس نعیم کے لاپتہ ہونے کی خبر سے بلین کا تقریباً ٹائم گزارہ گیا خیر اب نفیس نعیم کی واپسی ہو گئی ہے دفتر میں نفیس نعیم کے داخل ہونے کے بعد اوپر سے نیچے تک درجنوں افراد نے ان سے واقعے کے متعلق معلومات حاصل کرنا چاہیں لیکن انھوں نے کسی کو کچھ نہ بتایا اور اپنا پہلا دن چپ چاپ ڈرے سہمے گزارا ایک طرف نفیس نعیم اپنے جرمنی جانے کے لئے ویزہ لگوانے کی دوڑ میں تھے کہ ایسے میں اس واقعے نے ان کی  امیدوں پر پانی پھیر دیا پپو کے مطابق نفیس نعیم کا مکمل سافٹ وئیر اپڈیٹ ہو چکا ہے انھوں نے ڈائریکٹر نیوز کو بتایا ہے کہ ان کے ساتھ نامعلوم افراد نے بہت سخت لہجہ اختیار کیا اور ریاستی اداروں کے خلاف لکھنے پر تنبیہہ بھی کی پپو کے مطابق نفیس نعیم نے ڈائریکٹر نیوز کو زیر حراست پوچھے گئے سوالات بھی دہرائے جبکہ ڈائریکٹر نیوز نے انھیں حوصلہ دیا کہ ادارہ ان کے ساتھ ہے۔۔دوسری جانب آج نیوزکے نئے ڈائریکٹر نیوز پندرہ دن کی رخصت لے کر آسٹریلیا کے دورے پر چلے گئے۔۔ پپو کے مطابق ڈائریکٹر نیوز صبح کے اوقات جامعہ کراچی میں پڑھاتے ہیں اور دوپہر سے شام چند گھنٹوں کے لئے  پارٹ ٹائم ڈائریکٹر نیوز کی نوکری کرتے ہیں آج نیوز کے مالکان کو لگتا ہے کہ ڈائریکٹر نیوز کچھ کر کے دکھائینگے،لیکن اب تک مالکان کو مایوسی کا سامنا ہی کرنا پڑرہا ہے۔ممکنہ طور پر ڈائریکٹر نیوز کی جگہ چند دن ڈائریکٹر ٹیکنیکل فرائض انجام دینگے ، جن کے پاس آج نیوزکے شیئرز بھی ہیں اور وہ زبیریز کے پارٹنر بھی ہیں۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں