ایگری کلچر جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل ہو گئے، جن میں تمام عہدیداروں اور ایگزیکٹو باڈی کے ارکان کو بلامقابلہ منتخب قرار دے دیا گیا۔ بزنس ریکارڈر کے سینئر صحافی زاہد امیر بیگ آئندہ دو سال کے لیے ایسوسی ایشن کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے۔انتخابی نتائج کے مطابق وقت نیوز کے سینئر رپورٹر حیدر منیر نائب صدر جبکہ ڈان نیوز کے سینئر رپورٹر علی وقار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری منتخب ہوئے۔ اسی طرح ہم نیوز کے سینئر رپورٹر عمیر رانا کو بلامقابلہ سیکرٹری خزانہ منتخب قرار دیا گیا۔ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی میں بھی تین سینئر صحافی بلامقابلہ منتخب ہوئے، جن میں روزنامہ ڈان کے سینئر رپورٹر امجد محمود، روزنامہ اوصاف کے سینئر رپورٹر شیخ رشید احمد اور دنیا میڈیا گروپ کے سینئر رپورٹر عبدالقادر مدنی شامل ہیں۔ایسوسی ایشن کے انتخابی عمل میں الیکشن کمیشن کے فرائض سینئر صحافی سید جواد رضوی نے انجام دیے، جنہوں نے انتخابی عمل کی نگرانی کی اور کامیاب عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کیا۔انتخابات میں تمام نشستوں پر امیدواروں کا بلامقابلہ انتخاب عمل میں آیا اور نئی منتخب قیادت آئندہ دو سال کے لیے ایسوسی ایشن کی ذمہ داریاں سنبھالے گی۔
7
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل