سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو لوٹنے کے ریفرنس میں ملوث ملزمان کا صحافیوں پر تشدد۔۔آدم امین،آمین چوھدری،انوار آفریدی،رحمان جان،نوید الملک سمیت 20 افرادنے رپورٹرز پر بدترین تشدد کیا۔۔ملزمان کے تشدد سے صحافی حسیب ملک، قاضی رضوان، طاہر نصیر اور محمد عثمان زخمی ہوگئے۔۔ اطلاعات کے مطابق ملزمان کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا پولیس پاس کھڑی تماشہ دیکھتی رہی۔۔ملزمان نے صحافی حسیب ملک اور محمد عثمان کا موبائل فون بھی چھینا اور اپنے ساتھ لے گئے۔۔ ملزمان اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی پر آئے تھے جہاں انہوں نے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)
Facebook Comments