jang geo ke numainde ke walid ko loot lia gya

احتجاج کا توڑ، ڈرانادھمکانا، لالچ دینے کا آغاز۔۔

ورکرز ایکشن کمیٹی نے جیو انتظامیہ کے بڑوں کو مذاکرات کے لئے جو 23 جمعرات تک وقت دیا تھا، اسے ایکشن کمیٹی نے بڑھا کر اب ستائیس فروری بروز پیر تک کردیا ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ دی گئی مہلت اور اس وقت کا فائدہ اٹھا کر بڑے عہدوں پر بیٹھے بڑے بڑے ناموں نے ورکرز اور چھوٹے افسران کو لالچ دینا اور ڈرانا دھمکانا شروع کردیا ہے،پپو کا کہنا ہے کہ  یہ وہی بڑے افسران ہیں جنہیں ورکرز کا منہ بند کرنے کیلیے رکھا گیا ہے، یہ اعلی افسران خود تو بہت بھاری تنخواہیں اور مراعات لیتے ہیں لیکن  جب بات ورکرز کی آتی ہے تو یہ مالکان کو بچت کے نت نئے فارمولے دینا شروع کردیتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ ورکرزکو کچھ نہ ملے اگر ملے بھی تو اتنا جتنا اونٹ کے منہ میں زیرہ۔۔پپو کے مطابق  یہ صرف تب منظرعام پر آتے ہیں جب مالکان پر برا وقت ہوتا ہے، ایسے وقت میں یہ ورکرز کو کہتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں لیکن مالکان کے مکمل ترجمان بنے ہوتے ہیں، اب بھی وہی کھیل شروع ہوچکا ہے۔پپو کے مطابق ورکرز میں مایوسی پھیلائی جارہی ہے اور چھوٹے درجے کے افسران کو بڑے عہدوں کا لالچ یا پھر دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ آمدنی نہیں ہورہی تو مالکان تو ڈاون سائزنگ کا سوچ رہے ہیں اور ہم نے بڑی مشکل سے روکا ہوا ہے۔پپو کا کہنا ہے کہ جیوملازمین میں بددلی اور مایوسی پھیل رہی ہے۔۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں