معروف اداکار احد رضا میر نے انڈسٹری سے بریک لینے کا اعلان کردیا۔اداکار نے سوشل میڈیا پر ایک لائیو سیشن کا اہتمام کیا جس میں ان کے مداحوں کی جانب سے مختلف سوالات پوچھے گئے جن میں سے اداکار نے کئی سوالوں کے جواب بھی دیے۔لائیو سیشن کے دوران احد رضا میر نے کہا کہ میں اگلے سال انڈسٹری سے بریک لے رہا ہوں، میں نے سوچا کہ آپ لوگوں کو وقت پر آگاہ کر دوں تاکہ آپ میرے اس فیصلے کے لیے تیار رہیں۔انہوں نےکہا کہ میں ایک وقفہ لے رہا ہوں، مکمل طور پر منظرِ عام سے غائب رہوں گا، اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزاروں گا، اس دوران میرا انسٹاگرام بھی بند رہے گااور یہ ایک طرح کی عارضی ریٹائرمنٹ ہے۔احد رضا میر کے اس اعلان کے بعد مداحوں کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، بعض مداحوں کا خیال ہے کہ شاید وہ شادی کی تیاری کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ احد رضا میر کا شمار پاکستانی ٹی وی کے نمایاں اداکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے یقین کا سفر، عہدِ وفا، یہ دل میرا، میم سے محبت اور ہم تم جیسے کامیاب ڈراموں کے ذریعے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی شناخت بنائی ہے۔ذاتی زندگی کے حوالے سے احد رضا میر نے مارچ 2020ء میں اداکارہ سجل علی سے ابوظبی میں شادی کی تھی، تاہم بعد ازاں دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی تھی اور 2022ء میں ان کی طلاق کی اطلاعات سامنے آئی تھی۔
29
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل