شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی احد رضا میر اور سجل علی نے علیحدگی کے بعد ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے ان فالو کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سجل نے طلاق کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے میر کا نام ہٹا دیا تھا جبکہ احد نے اداکارہ کی چند تصاویر بھی اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی تھیں لیکن دونوں نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر فالو کیا ہوا تھا۔تاہم اب دونوں شخصیات نے ایک دوسرے کو ان فالو کردیا ہے۔ یاد رہے کہ سجل اور احد کے درمیان رواں سال مارچ میں علیحدگی ہوئی۔واضح رہے کہ جوڑی نے طلاق سے متعلق اب تک کوئی وضاحتی بیان بھی جاری نہیں کیا ہے۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)
Facebook Comments