ایک نیوز کے ملازمین تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث شدید مالی مشکلات سے دوچار،اگست،ستمبراوراکتوبر کی تنخواہیں تاحال ادا نہ کی جا سکیں، نومبر کا نصف ماہ بھی گزرنے کو ہے۔تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ملازمین کے گھریلو اخراجات، یوٹیلیٹی بلز اور دیگر مالی معاملات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، کسی کا بجلی کا میٹر کٹ چکا ہے تو کوئی اپنے زیرِ علاج اہل خانہ کے اخراجات پورے کرنے سے قاصر ہے۔متاثرہ ملازمین نے پہلے انتظامیہ سے رابطہ کیا، تاہم ہر بار تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے صرف یقین دہانیاں ہی ملتی رہیں۔مسئلے کے حل کے لیے مارننگ اور ایوننگ شفٹ کے ملازمین نے مشترکہ طور پر ڈائریکٹر نیوز سے ملاقات کی۔ ڈائریکٹر نیوز نے ملازمین کے مسائل کو جائز قرار دیتے ہوئے انہیں متعلقہ اعلیٰ حکام تک لے جانے کی یقین دہانی کرائی، تاہم متعلقہ حکام کی عدم موجودگی کے باعث ملازمین نے ایچ آر ہیڈ سے ملاقات کا فیصلہ کیا۔ملازمین کے مطابق ایچ آر ہیڈ نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سنجیدہ جواب دینے کے بجائےکہا کہ "اگر ہم آپ کو تنخواہیں نہ دیں تو آپ کیا کر لیں گے؟"ایچ آر ہیڈ کے اس مبینہ جواب پر ملازمین میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ملازمین کا سوال ہے کہ اگر کئی ماہ کی محنت کا معاوضہ بھی بروقت نہیں ملے گا تو وہ اپنے گھروں کے اخراجات کیسے پورے کریں گے؟ملازمین نے انتظامیہ کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ واجب الادا تنخواہیں فوری ادا کی جائیں اور آئندہ تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے۔
256
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل