عدالتوں میں میڈیا کے داخلے پر پابندی۔۔

کراچی میں نیب عدالتیں اور  انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں میڈیا کا داخلہ ممنوع بنادیاگیا۔۔اطلاعات کے مطابق نیب عدالتوں میں سابق وزیراعظم  شاہدخاقان عباسی اورسابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کے کیسز کی سماعت کے موقع پر میڈیاکو کمرہ عدالت سے دور رکھا جاتا ہے۔۔ اس حوالے سے کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن نے متعدد بار شکایات بھی کیں لیکن ازالہ نہیں ہوسکا۔۔اسی طرح انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں بھی میڈیا کا داخلہ بند ہے۔۔ اس حوالے سے کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن متعدد بار ایڈمنسٹریٹر جج سے داخلے پر پابندی کے خاتمے کے احکامات جاری کراچکی ہے لیکن ہر بار کچھ دنوں کے بعد پھر سے پابندی عائد کردی جاتی ہے۔۔دوسری طرف چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے جاری کردہ کورونا ایس اوپیزکے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں اب کمرہ عدالت میں صرف اسی کاداخلہ ممکن ہوسکے گا جس کا کیس لگاہو، جب کہ ماسک کے بغیر کسی کی بھی انٹری ناممکن ہوگی۔۔ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن  کے صدر لیاقت رانا نے چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس گلزار احمد سے اپیل کی ہے کہ وہ میڈیا پر عائد کی جانے والی پابندی کا نوٹس لیں ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں