ایف بی آر نے فلمسٹار ثنا فخر کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کرتے ہوئے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات ایف آئی اے سے طلب کر لیں۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ایف آئی اے کو لکھے خط میں ثنا کی 5سال کے دوران بیرون ملک دوروں کی تفصیلات مانگیں۔فلمسٹار نے سال 2019میں اپنی آمدن 13 لاکھ 58 ہزار90 روپے ظاہر کی اور 79ہزار759روپے ٹیکس ادا کیا۔ ثنانے اپنے گوشواروں میں پراپرٹی انکم ظاہر کی۔
Facebook Comments
