اداکارہ سلمیٰ ظفر پر کیس کرنے کا اعلان۔۔

اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کرنے والی اداکارہ سلمیٰ ظفر کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا جب کہ ساتھ ہی ایسے تمام لوگ جنہوں نے سلمیٰ ظفر کی وڈیو شیئر کی ان کے خلاف بھی سائبر کرائم قانون کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔۔ اداکارہ سلمیٰ ظفر کی گزشتہ دنوں ایک وڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے جویریہ سعود کی نجی پروڈکشن جے جے ایس کے خلاف ایک کروڑ کے واجبات کا مطالبہ کیا تھا۔۔ سلمیٰ ظفر کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد جویریہ نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا اگر ہم انہیں پیسے نہیں دے رہے تھے تو سلمیٰ ظفر کو پہلے مہینے ہی کام چھوڑد ینا چاہئے تھا انہوں نے ہمارے ساتھ 7 برس کام کیا اور ہم نے انہیں پہلے ہی پیسوں کی ادائیگی کردی تھی۔جویریہ سعود نے اس معاملے پر اپنا موقف دینے کے بعد اب سلمیٰ ظفر کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ جے جے ایس پروڈکشن سلمیٰ ظفر کے خلاف بے بنیاد الزامات لگانے اور ان کے گھر والوں کے خلاف  توہین آمیزریمارکس دینے پر قانونی چارہ جوئی کرے گا۔ اس کے علاوہ وہ سائبر کرائم قانون پاکستان کے تحت ان تما م لوگوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں جنہوں نے بغیر تصدیق کیے سلمیٰ ظفر کی ویڈیو شیئر کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں