adakara rubab hashim ki shaadi ki tayyarian

اداکارہ رباب ہاشم کی شادی کی تیاریاں۔۔

ضد، پیا من بھائے، ،منت، کم ظرف اور میرے محسن جیسے ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ رباب ہاشم ڈراموں کے بعد اب حقیقی زندگی میں بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا  رہی ہیں۔سادگی اور معصومانہ انداز کی وجہ سے پہچانے جانے والی رباب ہاشم کی شادی کی تصدیق مسسز خان نے کی ہے جوکہ عام طور پر چینلز پر لڑکیوں کے روئیوں سے متعلق گفتگو کرتی نظر آتی ہیں لیکن وہ پیشے کے اعتبار سے میرج بیورو کا کام کرتی ہیں۔ انہوں نے فیس بک پر تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اداکارہ رباب ہاشم کے لئے اُن کے جوڑ کا لڑکا ڈھونڈ لیا ہے جس کا نام صہیب ہے، ساتھ ہی انہوں نے لڑکے کی تصویر بھی شیئر کی۔دوسری جانب رباب ہاشم کی جانب سے انسٹا گرام پر کچھ تصاویر شیئر کی گئیں جس میں وہ مایوں کا لباس زین تن کئے ہاتھوں میں مہندی لگائے اپنے روایتی انداز میں چہرے پر سادہ سی مسکراہت سجائے نظر آرہی ہیں۔تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے شادی کی تردید یا تصدیق تو نہیں کی لیکن لوگوں کی مباکباد سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ بہت جلد شادی کرنے جا رہی ہیں۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں