adakara meera shooting ke dauran zakhmiadakara meera shooting ke dauran zakhmi

اداکارہ نے نکاح درست قرار دینے کے خلاف اپیل کردی۔۔

اداکارہ میرا نے عتیق الرحمٰن سے نکاح درست قرار دینے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔اداکارہ  میرا کی جانب سے  فیملی کورٹ اور سیشن کورٹ کے فیصلوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر  کی  گئی ہے ، عدالت نے عتیق الرحمٰن سمیت فریقین سے 13 اپریل تک جواب طلب کر لیا۔واضح رہے کہ  رواں ماہ ایڈیشنل سیشن جج مظہرعباس نے 16صفحات پر مشتمل اداکارہ میرا تکذیب نکاح کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا تھا، فیصلے میں کہا گیا تھا کہ   اداکارہ میرا فریق دوئم عتیق ارحمن  سے نکاح نامہ جھوٹا ثابت کرنے ، جعلی قرار دینے میں ناکام رہی ہیں، عدالتی فیصلے کے مطابق اداکارہ میرا نے2 ستمبر2007 کو عتیق الرحمٰن سے نکاح کیا تھا۔اس سے قبل فیملی کورٹ نے بھی اداکارہ میرا کو عتیق الرحمٰن کی بیوی قرار دیا تھا ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں