shahrukh ke sath film ki offer ayi thi 373

اداکارہ میرا کو پانچ ہزار روپے امداد ملے گی۔۔

اداکارہ میرا کی مالی امداد کے لیے  درخواست منظور کرلی گئی ہے۔۔۔ذرائع کے مطابق لاہور آرٹس کونسل کی جانب سے ادا کارہ میرا کو 5 ہزار روپے امداد دی جائے گی۔ اداکارہ کو 5 ہزار امداد کی منظور کی اطلاع ایس ایم ایس کے ذریعے دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ میرا بینک آف پنجاب کی کسی بھی برانچ سے 5 ہزار روپے امداد حاصل کرسکتی ہیں واضح رہے کہ  اداکارہ میرا نے مالی مشکلات کی وجہ سے لاہور آرٹس کونسل میں مالی امداد کے لیے درخواست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں