لاہور کی سیشن عدالت نے ادکارہ میرا کی تکذیبِ نکاح کی اپیل پرسماعت کرتے ہوئے ان کے شوہر ہونے کے دعوےدار عتیق الرحمٰن کے وکلاء کو دلائل مکمل کرنے کا حکم دے دیا جس کے بعد مزید سماعت 20جون تک ملتوی کردی۔ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد نے اداکارہ میرا کی تکذیبِ نکاح کی اپیل پر سماعت کی ، کیس میں اداکارہ میرا کا مؤقف ہےکہ عتیق الرحمٰن ان کا شوہر نہیں، وہ جھوٹا شخص ہے۔اداکارہ کے مطابق عتیق الرحمٰن نے جھوٹوں کے ذریعے عدالت کو گمراہ کیا، انہوں نےعتیق الرحمٰن سےکوئی نکاح نہیں کیا۔میرا کا عدالت میں موقف ہے کہ فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا تھا اب عدالت سے استدعا ہے کہ وہ فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
Facebook Comments
