shahrukh ke sath film ki offer ayi thi

اداکارہ میراکا نیافراڈ سامنے آگیا۔۔

اداکارہ میرا کا لاک ڈاون کے دوران غریبوں کے نام پر مبینہ طور پر لاکھوں روپے کا فراڈ سامنے آ گیا ہے۔نجی نیوزچینل دنیا نیوز کے مطابق میرا نے لاک ڈاون کے دوران اپنے گھر کو شیلٹر ہوم بنا کر وہاں بے گھر فنکاروں کو پناہ دینے کا اعلان کیا تھا جبکہ کوریو گرافر لاڈا وہاں شفٹ ہوئے تھے اور 3 ماہ وہاں رہے۔تاہم اب اداکارہ سدرہ نور کے چچا لاڈا نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میرا نے میرے اور میرے بیوی بچوں کے نام پر لاکھوں روپے کے فنڈز اکٹھے کئے جبکہ ہمیں اپنے گھر میں نوکر بنا کر رکھا اور صفائی تک کرواتی رہیں، ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں