پاکستانی اداکارہ میرا واشنگٹن سے لاہور پہنچ گئیں۔ وہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث کی گئی فضائی بندش کی وجہ سے امریکا میں پھنس گئیں تھیں۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے واشنگٹن سے لاہور پہنچیں، جس کے بعد وہ ہوٹل میں قرنطینہ ہوگئیں ہیں۔ ان کے ہمراہ دیگر مسافر بھی پاکستان پہنچے ہیں۔پاکستان پہنچنے سے قبل اداکارہ امریکا میں سوشل میڈیا پر کافی متحرک تھیں۔ ان کی پاکستان واپسی سے متعلق وڈیو اپیل اور دیگر پیغامات سوشل میڈیا سمیت میڈیا پر چلے تھے۔قبل ازیں فلائٹ آپریشن بند ہونے کے باعث امریکا میں کورونا کی وبا سے پريشان اداکارہ کو پاکستانیوں کو لانے والے خصوصی طيارے کے ذريعے واشنگٹن سے پاکستان بھیجا گیا۔۔ اداکارہ ميرا سميت 150 پاکستانی امريکا سے خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچے۔۔واضح رہے کہ کورونا وبا پھیلنے کے سبب اداکارہ ميرا نيويارک ميں پھنس گئی تھيں اور کئی دنوں سے اداکارہ مسلسل ویڈیو پيغامات کے ذريعے کورونا پر خدشات اور ٹکٹ کے ليے پيسے نہ ہونے کی دہائياں دے رہی تھیں۔
اداکارہ میرا بھی قرنطینہ میں چلی گئیں۔۔
Facebook Comments
