لولی ووڈ اداکارہ میراشدیدمالی مشکلات کا شکار ہوگئیں ،اداکارہ میرا نے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ سے امداد کی اپیل کردی اورفارم بھردیا،میرانے امداد کے لیے جمع کرائے گئے فارم میں اپنی عمر 42 سال اور25 سالہ تجربہ ظاہر کیا ہے ۔نائنٹی ٹو نیوز کے مطابق اداکارہ میرا بھی شدید مالی مشکلات کاشکار ہو گئی ہیں ،اداکارہ میرا نے مالی امداد کیلئے لاہورآرٹس کونسل میں درخواست جمع کرادی،اداکارہ نے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ سے امداد کی اپیل کردی اورفارم بھر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اداکارہ میرانے ڈی ایچ اے میں اپنا ذاتی گھر اور7 افراد زیرکفالت ظاہر کئے ہیں ،اداکارہ نے فارم میں اپنی عمر 42 سال اور25 سالہ تجربہ ظاہر کیا ہے ۔واضح رہے کہ الحمرا ہر ماہ آرٹسٹ سپورٹ فنڈ سے مستحق فنکاروں کو 5 ہزارروپے جاری کرتا ہے ۔

Facebook Comments
